جملہ 1.5 کا بیٹا ریلیز کر دیا گیا!

Locked
simunaqv
Joomla! Apprentice
Joomla! Apprentice
Posts: 12
Joined: Thu Jun 01, 2006 10:32 am

جملہ 1.5 کا بیٹا ریلیز کر دیا گیا!

Post by simunaqv » Fri Oct 13, 2006 8:06 am

جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ‌سسٹم کے ورژن 1.5 کا بیٹا ریلیز کر دیا گیا ہے۔ جملہ کے اس ورژن میں گزشتہ ورژن کی نسبت بہت سی فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کے اہم حصوں کا کوڈ ‌ازسرنو لکھا گیا ہے۔ جملہ 1.5 کی ایک خاصیت اس میں utf-8 اینکوڈنگ کی مکمل سپورٹ ہے جس کی بدولت اس کے ذریعے اردو مواد بہتر طور پر منظم کرنا ممکن ہو جائے گا۔ جملہ 1.5 اب بیٹا فیز میں داخل ہو چکا ہے اور اب کی ٹیسٹنگ کا مرحلہ آ گیا ہے۔ ہمارے پاس جملہ 1.0.11 کا اردو ترجمہ مکمل ہے۔ اب ہماری کوشش ہوگی کہ جملہ 1.5 کی لینگویج فائلوں کے ترجمے کے کام کا بھی آغاز کر دیا جائے۔ جملہ 1.5 میں ایک لینگویج منیجر متعارف کرایا گیا ہے جس کی بدولت ترجمہ کے کام میں آسانی پیدا ہو جانی چاہیے۔

User avatar
adnanamir
Joomla! Explorer
Joomla! Explorer
Posts: 262
Joined: Tue May 16, 2006 12:53 pm

Re: جملہ 1.5 کا بیٹا ریلیز کر دیا گیا!

Post by adnanamir » Mon Oct 16, 2006 5:14 am

بہترین۔۔۔!
یقینا یہ اردو جملا کے لئے اچھا اضافہ ہے۔ اب جملا 1.5 کے استعمال کرنے والے اردو ورژن بھی دیکھ سکیں گے۔

عدنان

Basim74_36
Joomla! Intern
Joomla! Intern
Posts: 61
Joined: Thu Jan 18, 2007 5:15 am
Location: پاکستان
Contact:

Re: جملہ 1.5 کا بیٹا ریلیز کر دیا گیا!

Post by Basim74_36 » Fri Feb 15, 2008 5:24 am

جیسا کہ آپ جان چکے ہوں گے کہ اب جملہ 1.5 کا سٹیبل ورژن بھی منظر عام پر آگیا ہے۔
اسکا اردو ترجمہ مکمل ہونے کو ہے اور انشاء اللہ بہت جلد آپ جملہ کا اردو ورژن بھی موجود پائیں گے۔
ہماری خواہش ہوگی کہ اردو جملہ کی تیاری میں آپ بھی ہماری معاونت فرمائیں۔
کیا کہیے گا؟
Download Urdu (ur-PK) Joomla! http://joomlacode.org/gf/project/urdu_pakistan/frs/ اردو جملہ ڈاؤن لوڈ کیجیے


Locked

Return to “Urdu Forum”