جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Locked
Basim74_36
Joomla! Intern
Joomla! Intern
Posts: 61
Joined: Thu Jan 18, 2007 5:15 am
Location: پاکستان
Contact:

جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Post by Basim74_36 » Fri May 29, 2009 4:48 am

جملہ! کا تعارف
جملہ! joomla.org ایک مفت سی ایم ایس (ویب اجزا سنبھالنے کا نظام) ہے جس کی مدد سے کسی ویب سائٹ کو منظم رکھنا آسان رہتا ہے، یہ سائٹ میں موجود مواد کو ترتیب دینے کیلیے ڈیٹابیس کا استعمال کرتا ہے، دوسرے سی ایم ایس پر جملہ! کی فوقیت اس کے استعمال میں وسعت، محفوظ ہونے اور extensions.joomla.org ہزاروں ایکسٹنشنزکی دستیابی کی وجہ سے ہے۔

اردو جملہ!
جملہ! کی ریلیز 1.5.10 joomla.org/announcements/release-news/5231-joomla-1510-security-release-now-available.html میں اردو زبان کو بھی انسٹالیشن میں شامل کردیا گیا ہے جبکہ سائٹ اور منتظم حصوں کیلیے اردو joomlacode.org/gf/project/urdu_pakistan/frs پیک الگ سے فراہم کیا گیا ہے جسے نصب کرکے جملہ! کو مکمل طور پر اردو زبان میں ڈھالا جاسکتا ہے۔

اردو پیک نصب کرنے کا طریقہ http://forum.joomla.org/viewtopic.php?f=340&t=382723 (شکریہ عمران حسینی)

جملہ! حاصل کرنا
Image
1. جملہ! joomla.org سائٹ پر جاکر ڈاؤن لوڈ جملہ! کے ربط کو کلک کیجیے۔
Image
2. نیا صفحہ کھلنے پر جملہ! 1.5 کے تازہ ترین ورژن کا مکمل پیکج ڈاؤن لوڈ کجیے۔

اپ لوڈ کے قابل بنانا
Image
1. پیکج اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کرنے کے بعد پیکج کو رائٹ کلک Extract All کرکے ان زپ کرلیجیے۔

اپ لوڈ کرنا
اس کیلیے کوئی ایف ٹی پی کلائنٹ مثلاً filezilla-project.org FileZilla اور درج ذیل معلومات ہونا ضروری ہیں:
ا۔ آپ کے ایف ٹی پی ہوسٹ کا پتہ جیسے : [url]ftp://yourjoomlasite.com/

ب۔ آپ کا ایف ٹی پی یوزر نیم جیسے : joomlauser
ج۔ آپ کا ایف ٹی پی پاسورڈ جیسے : j1o2o3
Image
1. فائل زیلا کھولیے اور کنکٹ بار میں مانگی گئی معلومات لکھ کر سرور سے جُڑ جائیے۔
دائیں طرف آپ کو سرور اور بائیں طرف اپنے کمپیوٹر کے فولڈرز اور فائلیں نظر آرہی ہونگی
2. اپنے کمپیوٹر میں ان زپ کیا گیا جملہ! پیکج بائیں طرف کھولیے
3. اس میں موجود تمام فولڈر اور فائلیں منتخب کیجیے
4. رائٹ کلک کرکے اپ لوڈ کو دبادیجیے
پیکج اپ لوڈ ہونا شروع ہوجائے گا اور سب سے نیچے اپ لوڈ ہونے کی تفصیلات دی جارہی ہونگی اور کچھ دیر میں یہ عمل مکمل ہوجائے گا۔
اگر آپ لوکل سرور مثلاً wamp پر جملہ! نصب کررہے ہیں تو پیکج کو C:\wamp\www میں پیسٹ کردیں۔

ڈیٹابیس بنانا
Image
جملہ! کیلیے ڈیٹابیس بنانا ضروری ہے اس کے بغیر یہ کام نہیں کرتا ڈیٹابیس بنانے کیلیے اپنے ویب کنٹرول پینل یا لوکل سرور سے phpMyAdmin میں جائیے۔
1. ڈیٹابیس کا نام مثلاً joomla لکھیے۔
2. ڈیٹابیس کی کولیشن utf8_unicode_ci منتخب کیجیے۔
3. Create بٹن دبائیے۔
Image
ڈیٹابیس بن جانے کا پیغام ظاہر ہوگا اور بائیں طرف ڈیٹابیس بنا نظر آئے گا۔

جملہ! نصب (انسٹال) کرنا
ویب براؤزر سے اپنی سائٹ میں جہاں آپ نے جملہ اپ لوڈ کیا ہے مثلاً : http://www.yourjoomlasite.com یا سب ڈومین مثلاً : http://www.joomla.yoursite.com یا سب ڈاریکٹری مثلاً http://www.yoursite.com/joomla: پر جائیے۔
لوکل سرور مثلاً wamp wampserver.com سرور میں http://localhost/ پر جاکر Your Projects کے تحت جملہ پیکج کے لنک کو کلک کیجیے۔
جملہ! تنصیب کا صفحہ کھل جائے گا جس میں دائیں طرف تنصیب کے سات مراحل نمبروار لکھے ہونگے اور بائیں طرف ہر مرحلے میں مانگی گئی تفصیلات اور ان کے متعلق معلومات لکھی ہونگی جبکہ بائیں طرف اوپر اگلے پچھلے مرحلے پر جانے یا معلومات کے جانچنے کے بٹن دیے ہونگے۔

1. زبان کا انتخاب
Image
پہلا مرحلہ زبان کے انتخاب کا ہے
1.1 یہاں سے اردو زبان کے انتخاب کجیے
1.2 اور "آگے" کو دباکر اگلے مرحلے پر جائیے۔

2. قبل از تنصیب جانچ
Image
دوسرا مرحلہ یہ جانچنے کیلیے ہے کہ آپ کا سرور جملہ! سے کس حد تک موافقت رکھتا ہے تاکہ آپ جملہ! کو اطمینان سے استعمال کرسکیں اگر کوئی کمی ہو تو اسے دور کرسکیں اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو دوسرے ہوسٹ کا انتخاب کرلیں عموماً اس کی ضرورت نہیں پڑتی۔
2.1 سرخ رنگ سے منتخب پہلی فہرست میں سب پر ہاں لکھا ہونا ضروری ہے اگر ایسا نہ ہو تو اسے درست کرنے کی کوشش کیجیے ورنہ آپ کو پریشانی ہوسکتی ہے۔
2.2 سبز نشان لگی دوسری فہرست میں مناسب حالت سے موافقت بہتر ہے لیکن اس کے بغیر بھی جملہ! کے عمل میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
2.3 اگلے مرحلے پر جائیے۔

3. اجازت نامہ
Image
تیسرا مرحلہ جملہ! استعمال کرنے کے اجازت نامے پر مشتمل ہے جو آپ کو منظور ہی ہوگا لہذا
3.1 اگلے مرحلے پر جائیے۔

4. ڈیٹابیس کی ترتیب
Image
چوتھا مرحلہ تمام مراحل میں سب سے اہم ہے لہذا اسے دھیان سے طے کیجیے۔
جملہ! ڈیٹابیس کی بنیاد پر مضامین وغیرہ سنبھالتا ہے اس لیے اسے ڈیٹابیس کی معلومات درکار ہیں جو آپ یہاں فراہم کریں گے یہ معلومات آپ کا ہوسٹ آپ کو فراہم کرتا ہے یا پھر ڈیٹابیس بناتے وقت آپ خود درج کرتے ہیں، یہ دو حصوں پر مشتمل ہیں۔
بنیادی ترتیبیں
4.1 سب سے پہلے ڈیٹابیس کی قسم چنیے، یہ عموماً mysql ہوتی ہے۔
4.2 ہوسٹ کا نام لکھیے، یہ عموماً localhost ہوتا ہے۔
4.3 ڈیٹابیس کا صارف نام لکھیے، لوکل سرور میں عموماً "root" ہوتا ہے۔
4.4 اپنے ڈیٹابیس کا خفیہ لفظ لکھیے، اگر آپ نے ڈیٹابیس بناتے وقت نہیں لکھا تو اسے خالی چھوڑدیں۔
4.5 اپنے ڈیٹابیس کا نام لکھیے، اگر آپ کا ہوسٹ صرف ایک ڈیٹابیس نام فراہم کرتا ہے تو اعلٰی ترتیبوں میں ٹیبل سابقہ ڈال کر جملہ! کے ڈیٹابیس کو جدا کرسکتے ہیں۔
اعلٰی ترتیبیں
یہاں آپ کو دو اختیار دیے گئے ہیں
4.6 پرانے ٹیبل ہٹانے کیلیے پہلے اختیار "موجود ٹیبل ہٹائیے" کو منتخب کیجیے، دھیان رہے اس سے تمام ٹیبلز حذف ہوجائیں گے اور آپ انہیں واپس نہیں لاسکیں گے۔
4.7 یا ان کا بیک اپ بنانے کیلیے دوسرا اختیار چنیے اور ٹیبل سابقے میں کوئی سابقہ لکھ دیجیے جو آپ کے پرانے جملہ! ٹیبلز کے شروع میں لگ جائے گا اور آپ بوقت ضرورت انہیں واپس لا سکیں گے۔
4.8 اگلے مرحلے پر جائیے۔

5. ایف ٹی پی ترتیب
Image
اس مرحلے میں ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی تفصیلات لکھی جائیں گے تاکہ جملہ! فائل سسٹم کو بہتر طریقے سے سنبھال سکے۔
بنیادی ترتیبیں
اگر آپ کا سرور ونڈوز پر ہے تو
5.1 "ایف ٹی پی فائل سسٹم کی لیئر فعال کجیے" میں نہیں کو اختیار کرکے اگلے مرحلے پر جاسکتے ہیں۔
اگر آپ کا سرور لینکس پر ہے تو
5.2 "ایف ٹی پی فائل سسٹم کی لیئر فعال کجیے" میں ہاں کو اختیار کیجیے۔
5.3 ایف ٹی پی صارف لکھیے۔
5.4 ایف ٹی پی خفیہ لفظ لکھیے۔
5.5 ایف ٹی پی روٹ پاتھ خود لکھیے یا پہلا بٹن دبا کر خود کار طریقے سے تلاش کروائیے۔
5.6 یہ جاننے کیلیے کہ درج کی گئی معلومات درست ہیں یا نہیں "ایف ٹی پی ترتیبوں کی توثیق کیجیے" کا بٹن دبائیے درست نہ ہوں تو انہیں درست کرلیجیے۔
اعلٰی ترتیبیں
ضرورت ہو تو یہ معلومات لکھیے
5.7 ایف ٹی پی ہوسٹ لکھیے یہ آئی پی کی صورت میں ہوسکتا ہے۔
5.8 ایف ٹی پی پورٹ لکھیے۔
5.9 ایف ٹی پی خفیہ لفظ محفوظ رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں اسے ہاں یا نہیں کے ذریعے اختیار کیجیے۔ نہیں کی صورت میں آپ کو ہر بار دوبارہ لکھنا پڑے گا اور محفوظ طریقہ یہی ہے۔
5.10 اگلے مرحلے پر جائیے۔

6. اہم ترتیب
Image
یہ آخری اور اہم مرحلہ ہے جس میں آپ کچھ انتظامی اور ڈیٹابیس کی تفصیل بتاکر تنصیب مکمل کرلیں گے۔
6.1 یہاں سب سے اوپر سائٹ کا نام لکھیے۔
6.2 پھر اپنا ای میل کا پتہ لکھیے۔
6.3 اب اپنا انتظامی خفیہ لفظ لکھیے اور نیچے اس کی توثیق کیجیے۔
جملہ! ڈیٹابیس
6.4 اگرآپ جملہ! کا استعمال جانتے ہیں اور بالکل خالی تنصیب چاہتے ہیں تو اگلے مرحلے پر جائیے۔
6.5 اگر آپ جملہ! پہلی بار استعمال کررہے ہیں تومناسب ہوگا کہ آپ نمونہ ڈیٹا نصب کرلیں تاکہ آپ کو جملہ! کے استعمال کا اندازہ ہوسکے، اس کیلیے "نمونہ ڈیٹا نصب کیجیے" کا اختیار چنیے۔
6.6 اگر آپ کے پاس جملہ! کا محفوظ شدہ ڈیٹابیس موجود ہے اور اسے لانا چاہتے ہیں تو دوسرے اختیار "مائگریشن اسکرپٹ لوڈ کیجیے" کو اختیار کیجیے۔
6.7 انتہائی اپ لوڈ حجم میں وہ مقدار نظر آرہی ہوگی جس کے برابر ڈیٹابیس فائل آپ اپنے سرور پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں اس سے بڑی ہونے کی صورت میں آپ کو فائل تقسیم کرنی پڑے گی۔
6.8 نیچے اپنی پرانی سائٹ کا ڈیٹابیس ٹیبل سابقہ لکھیے۔
6.9 پرانی سائٹ کی ڈیٹابیس انکوڈنگ ڈالیے۔
6.10 لوکل سرور یا کمپیوٹر سے مائگریشن اسکرپٹ ڈھونڈیے اگر پہلے سے اپ لوڈ ہے تو نچلے چیک باکس کو منتخب کیجیے۔
6.11 اگر سائٹ جملہ! کے ورژن 1.0 کے ذریعے بنائی گئی تھی اور اس کا مائگریشن اسکرپٹ استعمال کررہے ہیں تو اس کی نشاندہی کیجیے۔
6.12 "اپ لوڈ اور پھر عملدرآمد کیجیے" کو دبائیے۔
6.13 عمل مکمل ہونے پر اگلے مرحلے پر جائیے۔

7. تکمیل
Image
یہاں آپ کو صرف یہ اطلاع دینا مقصود کہ آپ کا جملہ! کامیابی سے نصب ہوگیا ہے۔
7.1 اپنی سائٹ کی انتظام گاہ ( جہاں آپ مضمون لکھنا، اردو زبان نصب کرنا، روابط بدلنا وغیرہ کرسکیں ) میں داخل ہونے کیلیے منتظم کو کلک کیجیے اور نیا صفحہ کھلنے پر مانگی معلومات لکھ کر داخل ہوجائیے۔
7.2 اپنی جملہ! سائٹ کے صفحہ اول پر جانے کیلیے بائیں طرف اوپر سائٹ کے بٹن کو کلک کیجیے۔
Image
توجہ: اب آپ کو اپنے سرور سے انسٹالیشن فولڈر حذف کرنا ہے اس کے بغیر جملہ! کا صفحہ اول دکھائی نہیں دے گا ایف ٹی پی کلائنٹ کی مدد سے سرور سے جڑ جائیے اور installation فولڈر حذف کردیجیے۔
Image
اگر آپ انسٹالیشن فولڈر حذف کیے بغیر صفحہ اول پر جائیں گے تو اوپر والا پیغام ظاہر ہوگا۔
(اگر کہیں کوئی غلطی ہو تو براہ کرم اطلاع کردیجیے)
Download Urdu (ur-PK) Joomla! http://joomlacode.org/gf/project/urdu_pakistan/frs/ اردو جملہ ڈاؤن لوڈ کیجیے

e-iqra
Joomla! Apprentice
Joomla! Apprentice
Posts: 13
Joined: Thu Mar 04, 2010 10:48 pm

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Post by e-iqra » Thu Mar 04, 2010 11:29 pm

bohot bohot shukria

bhai urdu ke hwale se koi templates charhane ka bhi tariqa sikha den

smht
Joomla! Apprentice
Joomla! Apprentice
Posts: 14
Joined: Sat May 02, 2009 7:28 pm

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Post by smht » Sat Jun 19, 2010 9:34 pm

App ne boht ache malumat share ke hey Shukarya

User avatar
aikzhobi
Joomla! Enthusiast
Joomla! Enthusiast
Posts: 104
Joined: Sun Nov 07, 2010 10:43 am
Location: Karachi Pakistan
Contact:

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Post by aikzhobi » Sat Apr 30, 2011 4:41 am

جزاک اللہ

msuhail197
Joomla! Apprentice
Joomla! Apprentice
Posts: 7
Joined: Sun May 29, 2011 3:21 am

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Post by msuhail197 » Tue May 31, 2011 12:01 am

ماشاء اللہ آپ کی طرف سے بہت اچھی رہنمائی مل گئی ہے، اس کو استعمال کرکے میرے لئے جوملہ نصب کرنا بہت آسان ہوگیا، اللہ تعالی آپ کو اس کا بدلہ اپنے خزانوں سے عنایت فرمائے۔
[/right]

User avatar
aikzhobi
Joomla! Enthusiast
Joomla! Enthusiast
Posts: 104
Joined: Sun Nov 07, 2010 10:43 am
Location: Karachi Pakistan
Contact:

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Post by aikzhobi » Mon Jun 20, 2011 7:18 pm

السلام علیکم

بھائی اردومحفل سے جوملہ کا اردو ورژن ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرتے ہیں تو انسٹالیشن کے وقت بھی ایک ایرر آتا ہے لیکن انسٹالیشن ہو جاتی ہے

پھر انسٹالیشن کے بعد مینیو میں ایرر آتا ہے۔ میں دونوں تصاویر لگا رہا ہوں

Image

Image

اس کا کیا حل ہے ؟

smsbazaar
Joomla! Fledgling
Joomla! Fledgling
Posts: 2
Joined: Thu Jul 26, 2012 11:57 am

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Post by smsbazaar » Thu Jul 26, 2012 1:12 pm

ap nay buhat ache malumat faraham ki hain thnkxx.....

i m using joomla its awsumm
Last edited by ooffick on Thu Jul 26, 2012 2:27 pm, edited 1 time in total.
Reason: Mod Note: Removed manual Signature. Please read the Forum rules for details.

FriendsPoint
Joomla! Fledgling
Joomla! Fledgling
Posts: 2
Joined: Sun Aug 04, 2013 10:19 am

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Post by FriendsPoint » Sun Aug 04, 2013 11:05 am

بہت عمدہ سمجھایا ہے


Locked

Return to “Urdu Forum”